آئی جی اسلام آباد پولیس عامر ذوالفقار کی گاڑی کو حادثہ، محفوظ رہے

آئی جی عامر ذوالفقار خان گھر سے اپنے دفتر آ رہے تھے کہ آئی نائن کے قریب ٹریفک سگنل پر ایک کار ان کی گاڑی کے سامنے آ گئی۔آئی جی کے ڈرائیور نے شہری کی گاڑی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) : اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل(آئی جی) عامر ذوالفقار خان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی تاہم خوش قسمتی سے آئی جی محفوظ رہے۔پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی عامر ذوالفقار خان گھر سے اپنے دفتر آ رہے تھے کہ آئی نائن کے قریب ٹریفک سگنل پر ایک کار ان کی گاڑی کے سامنے آ گئی۔آئی جی کے ڈرائیور نے شہری کی گاڑی کو بچانے کے لئے بریک لگائی تو پیچھے آنے والی گاڑی نے زور سے ٹکر مار دی، ٹکر لگنے سے گاڑی کو کافی نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے آئی جی اسلام آباد اس حادثے میں محفوظ رہے۔

آئی جی اسلام آبادآئی جی عامر ذوالفقار خانپولیس عامر ذوالفقار کی گاڑی کو حادثہ
Comments (0)
Add Comment