سعودی عرب کے شمالی علاقے شدیدسردی کی لیپٹ میں

ملک کے شمالی علاقوں میں شدید سردی لپیٹ میں ہے اورآئندہ دو دن شدید سردی کی لہر متوقع

ریاض(نیوزڈیسک) : سعودی عرب کے ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں میں شدید سردی لپیٹ میں ہے اورآئندہ دو دن شدید سردی کی لہر متوقع ہے۔ حدود شمالیہ کا علاقہ شدید سردی کی لہر سے متاثر ہوگا، سرد ہوائیں چلیں گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق (آج)منگل کی دوپہر سے سرد ہوائیں شمالی حدود ریجن کو اپنی لیپٹ میں لیںگی۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے شمالی حدود ریجن، الجوف اور تبوک ریجن تیز ہوائوں سے متاثر ہوں گے۔ سب سے زیادہ سردی تبوک میں پڑے گی جہاں سرد ہوائیں 70کلو میٹر کی رفتار سے چلیں گی۔بدھ کو تیز ہوائیں دوبارہ چلنا شروع ہوں گی اور منگل کے مقابلے میں زیادہ تیز ہوں گی۔ الجوف اور شمالی تبوک سے لیکر حفر الباطن ، مشرقی ریجن اور الربع الخالی کے صحرا تک تیز ہوائوں کے جھونکے چلیں گے۔

سردی تبوک میںسعودی عربشدیدسردی
Comments (0)
Add Comment