ملتان ، ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر

ملتان میں دھند میں کمی باوجود ملتان ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کی بر وقت آمد ورفت کو یقینی نہیں بنایا جا سکا جسکی وجہ سے مسافر سخت سردی

ملتان(نیوزڈیسک) : ملتان میں دھند میں کمی باوجود ملتان ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کی بر وقت آمد ورفت کو یقینی نہیں بنایا جا سکا جسکی وجہ سے مسافر سخت سردی میں انتظار کی کوفت سے دوچار ر ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملتان سے فیصل آباد جانے والی ملت ایکسپریس چھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے،اسی طرح کراچی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس تین گھنٹے تاخیر کا شکار رہی ۔ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی سے آنے والی تیزگام ایکسپریس بھی دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہے اسی طرح کراچی سے آنے والی ذکریا اور خیبر میل ایکسپریس تین گھنٹے تاخیر کا شکارہوگئی ۔اسی طرح لاہور سے آنے والی شالیمار ایکسپریس بھی دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ کراچی کے لئے روانہ ہونے والی سندھ ایکسپریس بھی تاخیر کا شکارہوگئی ۔

ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیرملتانملتان ریلوے اسٹیشنملتان میں دھند میں کمی باوجود
Comments (0)
Add Comment