پلوامہ میں سرچ آپریشن، ایک فوجی زخمی

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبے ترال میں سکیورٹی فورسز نے ایک سرچ آپریشن

سرینگر ، 25جنوری (نیوزڈیسک – ساوتھ ایشین وائر) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبے ترال میں سکیورٹی فورسز نے ایک سرچ آپریشن کا آغاز کیا ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ترال کے ہاری پاریگام اونتی پورہ پولیس اور فوج کے 3 آر آر نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی۔پولیس نے کہا ہے کہ اس علاقے میں جیش محمد کے دو سے تین حریت پسند نوجوان موجود ہیں۔
تلاشی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میںایک فوجی اہلکارکے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
اطلاع ہے کہ علاقے میں چھپے تین مجاہدین میں سے ایک قاضی یاسر ہیں جو جیش کے اعلیٰ کمانڈر ہیں ۔ان پر الزام ہے کہ پچھلے سال اگست میں ضلع پلوامہ کے جنگلاتی علاقے سے خانہ بدوش گجر برادری کے دو افراد کی ہلاکت کے پیچھے ان کا ہاتھ تھا۔ضلع راجوری کے عبد القدیر کوہلی اور سری نگر کے علاقے خنوہوہ کے منظور احمد کو جی ایم26 اگست 2019 کو پلوامہ ضلع کے ترال کے جنگلاتی علاقے سے عارضی پناہ گاہ ‘ڈھوک’ سے اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔دوسرے مجاہد برہان شیخ ہیں۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق علاقے میں حریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص معلومات کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوج اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کا آغاز کیا۔
بدھ کے روز جیش محمدکے ایک رکن ابو سیف اللہ عرف ابو قاسم کو جنوبی کشمیر کے علاقے کھریو میں ایک تصادم میں شہید کر دیا گیا تھا۔ وہ ایک سال سے زیادہ عرصہ سے سرگرم تھے۔
21 جنوری کو سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار ایک خصوصی پولیس افسر اور ایک فوجی جوان سمیت مقابلے میں مارے گئے تھے۔

ایک فوجی زخمیپلوامہپلوامہ میں سرچ آپریشنسرچ آپریشن
Comments (0)
Add Comment