ہزاروں افراد نے مقبوضہ کشمیر میں شہدا کے جنازوں میں شرکت کی

مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں افراد نے اننت ناگ اور بڈگام میں شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔بدھ کے روز سری نگر کے علاقے لاوہ پورہ میں بھارتی فوجیوں

سرینگر،6 فروری، ساوتھ ایشین وائر( نیوزڈیسک ) : مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں افراد نے اننت ناگ اور بڈگام میں شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔بدھ کے روز سری نگر کے علاقے لاوہ پورہ میں بھارتی فوجیوں نے ان نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جب شہداخطیب اور ضیا الرحمن کی لاشیں ، اننت ناگ میں ان کے آبائی گاوں واگھاما اور بڈگام میں اٹھ پر پہنچیں تو ہزاروں افراد وہاں پہنچ گئے۔ لوگوں نے آزادی کی حمایت اور بھارت مخالف نعرے لگاتے ہوئے ، شہدا کی لاشوں کو مقامی قبرستانوں تک پہنچایا جہاں انھیں سپردخاک کیا گیا۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقامی لوگوں نے بتایا کہ متعدد مجاہدین نے واگھاما میں شہید نوجوان خطیب کو ہوا میں فائر کرکے بندوقوںکی سلامی پیش کی۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے قریب بدھ کے روز فائرنگ کے ایک بڑے واقعے میں کم سے کم تین نوجوان شہید ہوگئے تھے۔ واقعے میں ایک فوجی بھی ہلاک ہوا۔
پولیس نے الزام لگایا تھا کہ سری نگر کے لاوا پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں نے ایک بائک پر سفر کرتے ہوئے پولیس چوکی پر فائرنگ شروع کردی۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تیسرا نوجوان ایک دکاندار تھا جو کہ فائرنگ کی وجہ سے وہاں سے بھاگنے کی کوشش میں گولیوں کا نشانہ بن گیا۔

کشمیرمقبوضہ کشمیر
Comments (0)
Add Comment