ماضی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ،عمران خان

ماضی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ، انسان کو مشکل حالات میں ہمت نہیں ہارنی چاہیے ۔شوکت خانم ہسپتال

کراچی(نیوزڈیسک) : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ، انسان کو مشکل حالات میں ہمت نہیں ہارنی چاہیے ۔شوکت خانم ہسپتال کیلئے سب سے زیادہ عطیات متوسط طبقے نے دئیے ۔کراچی میں ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہر کامیاب انسان کو زندگی کے مشکل ترین مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ۔ مشکلات سے گھبرانے والے زندگی میں کبھی کامیاب نہیں ہوتے۔ زندگی میں کامیابی کیلئے ہر مرحلے پر ہمت و حوصلہ درکار ہوتا ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر سے ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ سیاست میں لایا۔ متوسط اور غریب طبقے کے افراد کا دل فیاضی کے جذبے سے سرشار ہوتاہے ۔ شوکت خانم ہسپتال میں 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتاہے۔ دنیا میں کہیں کینسر کا نجی خیراتی ہسپتال نہیں ہے۔ شوکت خانم کیلئے ہر سال ہمیں پہلے سے زیادہ فنڈ ملتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شوکت خانم میں تمام مریضوں کو علاج کی یکساں سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں ۔ شوکت خانم کو کبھی بھی فنڈز کے حوالے سے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ شوکت خانم میں علاج کیلئے کوئی سفارش نہیں چلتی ۔ زندگی میں ایک بار کسی کے علاج کیلئے سفارش کی جو مسترد کردی گئی ۔ خیبرپختونخوا میں سرکاری ہسپتالوںکو شوکت خانم کی طرز پر خودمختار بنایا ۔ کراچی کے لوگوں نے ہمیشہ دل کھول کر شوکت خانم کیلئے فنڈز دئیے۔

شوکت خانم ہسپتالعمران خان
Comments (0)
Add Comment