کراچی:سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا عیادت کرنے والوں اور صحت یابی کیلئے دعائیں کرنیوالوں کا شکریہ

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے علماء کرام مشائخ عظام ،سیاسی ومذہبی رہنمائوں اور کارکنان وعوام اہلسنت کا عیادت کرنے والوں

کراچی(نیوزڈیسک) : سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے علماء کرام مشائخ عظام ،سیاسی ومذہبی رہنمائوں اور کارکنان وعوام اہلسنت کا عیادت کرنے والوں اور صحت یابی کیلئے دعائیں کرنیوالوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم کے فضل سے میری صحت بہتر ہے ،کارکنان تنظیمی کاموں کو تیز کردیں ،5فروری کو ملک بھر میں کشمیریوں مائوں ،بہنوں اور بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جائیں ،یاد رہے کہ پی ایس ٹی کے سربراہ دو دن سے علیل ہیں اور مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ملاقات کرنیوالوں کا تانتا بندھا ہوا ہے ،مقامی اسپتال میں ثروت اعجاز قادری سے پی ٹی آئی رہنما ورکن سندھ اسمبلی بلال احمد غفار اور علامہ اشرف گورمانی نے عیادت کی ،ثروت اعجاز قادری عیادت کرنیوالوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے یکجا ہوکر کام کرنا ہے ،غریب پریشان اور غربت کی دلدل میں دھنس رہا ہے بھوک وافلاس سے پریشان حال خود کشیاں کررہے ہیں ،وفاقی وصوبائی حکومتیں مسائل کو ختم اور غریب کو ریلیف دینے کیلئے مثبت کردار ادا کریں ،انہوں کا کہنا تھا کہ دعا گو ہو اللہ حکمرانوں کو ہمت وحوصلہ دے ،حکمران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں ،مہنگائی وبے روزگاری کا خاتمہ اور معاشی استحکام کیلئے تمام اکائیوں کو ملا کر پالیسی بنائی جائے ،ملک میں 98فیصد آبادی غریبوں کی ہے حکمران جو بھی پالیسی بنائیں 98فیصد متوسط طبقے کو سامنے رکھیں ،انہوں کا کہنا تھا کہ ایوانوں میں بیٹھے عوامی نمائندوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دلانے کیلئے کردار ادا کریں۔

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادریکراچی
Comments (0)
Add Comment