Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ادویات اور کھانے پینے کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت قومی غذائی تحفظ اور وزارت قومی صحت و خدمات کو مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کی ہدایت کر دی، پیر کو ای سی سی کا اجلاس وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزیر اعظم پروگرام کے تحت طورخم تا جلال آباد شاہراہ پر اضافی کیرج وے کی تعمیر کے لئے 50 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی تجویز پیش کی گئی جو ای سی سی نے منظور کرلی، اجلاس میں حکام نے کہا کہ اس فیصلے سےدونوں ہمسایہ ملکوں کے عوام اور تاجر برادری کو فائدہ ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More