Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

خیبرپختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے

پولیو کیس ضلع لکی مروت اور  تورغر سے رپورٹ ہوئے،متاثرہ بچوں کوحفاظتی قطرے نہیں پلائے گئے

پشاور(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے۔ پولیو کیس ضلع لکی مروت اور  تورغر سے رپورٹ ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں پولیو کے وائرس کے مزید کیسز سامنے آرہے ہیں۔ صوبے میں مزید 2 بچے پولیوکا  شکار ہوگئے۔

ضلع لکی مروت میں اڑھائی سالہ بچی پولیو سے متاثر ہوئی جبکہ تورغرمیں دوسالہ بچہ پولیو کے باعث معذور ہوگیا۔ایمرجنسی آپریشن سینٹرکے مطابق متاثرہ بچوں کوحفاظتی قطرے نہیں پلائے گئے تھے ۔

ضلع بنوں سے اب تک سب سے زیادہ 22 ، شمالی وزیرستان 8 جبکہ تورغر سے 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں سال خیبر پختونخوا میں اب تک پولیو کیسز کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More