Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ترکی میں مسافر طیارہ رن وے سے پھسل گیا ،ہلا کتوں کی تعداد 3ہو گئی

ترکی میں مسافر طیارہ رن وے سے پھسل کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے ہلاکتوں کی تعداد 3 تک پہنچ گئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے

انقرہ (نیوزڈیسک) : ترکی میں مسافر طیارہ رن وے سے پھسل کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے ہلاکتوں کی تعداد 3 تک پہنچ گئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طیارہ موسم کی خرابی کے سبب حادثے کا شکار ہوا جس میں عملے کے چھ ارکان سمیت 177 افراد سوار تھے۔طیارہ رن وے سے پھسل کر 3 ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا ، حادثے کے بعد زیادہ تر افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت خود کو باہر نکالا۔ ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ مسافروں کو ناک اور سر پر معمولی چوٹیں آئی ہیں تاہم سب کی جانیں خطرے سے باہر ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارہ رن وے سے پھسل کر100 میٹر گہرائی میں جا گرا اور تین حصوں میں تقسیم ہو گیا۔ حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئے جس پر فورا قابو پا لیا گیا۔ مسافروں میں زیادہ تر افراد کا تعلق ترکی سے تھا جب کہ دیگر 12 ممالک سے 22 غیر ملکی بھی طیارے میں سوار تھے۔حادثے کے بعد ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا اور بعد میں آنے والی تمام فلائیٹس کو دوسرے نزدیکی ایئرپورٹ پر اترنے کی ہدایت کی گئی ۔ تفتیش کاروں کی جانب سے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More