Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارت کا ایک اور مگ طیارہ تباہ ، پائلٹ محفوظ

نئی دہلی..  انڈین ائیر فورس (آئی اے ایف) کا مگ 21 لڑاکا طیارہ راجستھان میں پاکستانی سرحد کے قریب تباہ ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طیارہ ریاست راجستھان کے علاقے بکانر میں گر کر تباہ ہوا ہے تاہم اس کا پائلٹ محفوظ رہا جو طیارہ گرنے سے پہلے ہی ’ای جیکٹ‘ کر گیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا اور اسلحہ لئے بغیر ہی پرواز کر رہا تھا۔

بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہو ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ پرندہ ٹکرانے کے باعث گرا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا ہے اور طیارہ گرنے کی مزید تحقیقات کی جا ری ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’سپوتنک‘ کے مطابق یہ طیارہ پاکستانی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے تاہم ابھی اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More