Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

لیگی قیادت کی خاموشی ، اسمبلی میں پیپلز پارٹی حاوی نظر آنے لگی

ن لیگ ایوان میں اپوزیشن کی اکثریتی جماعت ہونے کے باوجود پس منظر میں چلی گئی
اسلام آباد (سید ظفر ہاشمی/نمائندہ دنیا)مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کی جانب سے گزشتہ روز کے فیصلوں نے پارٹی قیادت کے مستقبل کے کردار کے بارے میں غیر یقینی کیفیت کو مزید بڑھا دیا ،اس صورتحال میں پیپلزپارٹی کو کھل کر اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا مو قع ہاتھ آگیا ، لیگی قیادت کی خاموشی اور سیاست میں بے جان کردار نے پہلے ہی پیپلزپارٹی کو اپوزیشن کا بھرپور مو قع فراہم کیا ہے ،گزشتہ کچھ عر صہ سے قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے کردار میں جان پڑ گئی جبکہ مسلم لیگ (ن) ایوان میں اکثریتی پارٹی ہونے کے باوجود پس منظر میں چلی گئی ہے ،پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول نے اس صورتحال کا بھرپور فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد وہ قومی اسمبلی میں بھی (ن) لیگ کی قیادت پر حاوی دکھائی دے رہے ہیں، بلاول والد کی مفاہمتی سیاست کو مکمل طور پر پیچھے چھوڑ کر جارحانہ حکمت عملی کے ذریعے سیاسی منظرنامے میں واحد اپوزیشن لیڈر دکھائی دے رہے ہیں، ان کی جرات مندانہ قیادت نے نہ صرف پارٹی میں جان ڈال دی بلکہ صورتحال کا بھی بھر پور فائدہ اٹھایا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More