Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حکومت کا صدارتی آرڈی نینس سے نیا پاکستان ہا ئوسنگ اتھارٹی قائم کرنیکا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) معتبر ذ رائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے صدارتی آرڈی نینس کے ذ ریعے نیا پا کستان ہا ئوسنگ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس سےقبل نیا پا کستان ہائوسنگ اتھارٹی کا بل تیار کیا گیا تھا اور اسے پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی تجویز تھی مگر اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسے صدارتی آرڈی نینس کے ذ ریعے قائم کیا جا ئے ۔ ذ رائع کے مطابق وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات نے کابینہ کو سمری بھجوا دی ہے جو آج منظور کئے جانے کا امکان ہے ۔ کابینہ کی منظوری کے بعد آرڈی نینس صدر مملکت کی منظوری سے جاری کر دیا جا ئے گا۔یہ اتھارٹی مکمل طوپر با اختیار اور خود مختار ہوگی ۔ تجویز یہ ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدہ کے افسر کو اس کا ڈی جی لگا دیا جا ئے، اتھارٹی کو ملک میں 50لاکھ مکان بنا نے کا ہدف دیا جا ئے گا، نیا پاکستان ہا ئوسنگ کمپنی بنا نے کی تجویز پر بھی کام اب روک دیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More