Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

راولپنڈی ، 3 احتساب عدالتوں مین چھ ریفرنس ، جلدفیصلے متوقع

راولپنڈی( قیصر شیرازی) ضلع راولپنڈی کی تین احتساب عدالتوں میں صرف چھ ریفرنس پر سماعت رہ گئے ہین یہ چھ ریفرنس میں فیصلوں کے قریب پہنچ چکے ہیں جن کے آئندہ دو سے تین ماہ میں فیصیل متوقع ہیں اس کے بعد راولپنڈی کی تینوں احتساب عدالتوں مین کیس ختم ہو جائیں گے ۔ جبکہ اس کی نسبت اسلام آباد کی دو احتساب عدالتوں میں ریکارڈ 80 ریفرنس زیر سماعت ہین جن مین مسلسل اضافہ ہو تا جا رہا ہے ۔ راولپنڈی کی احتساب عدالتوں میں گزشتہ چار سال سے اکا دکا کے سوا کوئی نیا ریفرنس دائر نہیں کیا گیا جبکہ اسلام آباد کی عدالتوں میں ہر ہفتے دو سے چار ہفتے نئے ریفرنس دائر کیے جانے لگے ہیں اسلام آباد میں نیب ریفرنسوں کے اضافہ کے باعث راولپنڈی کی جج سے محروم احتساب عدالت نمبر دو کو اسلام آباد ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے وفاقی کابینہ نے یہ تجویز منظور کرلی تھی آئندہ ماہ راولپنڈی کی یہ عدالت باقاعدہ اسلام آباد میں ٹرانسفر ہوجائے گی ۔ راولپنڈی کی احتساب عدالتوں مین زیر سماعت ریفرنس ختم ہونے سے ان تینوں عدالتوں کا مزید قیام بھی سوالیہ نشان بن جانے کا امکان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More