Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد کو ٹیلی فون، تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے،وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہدسے گفتگو

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد سے سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ دونوں رہنماؤں میں سعودی عرب میں حالیہ تخریب کاری کے واقعات پر تبادلہ خیال ہوا۔

عمران خان نے شہزاد محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ تخریب کاری سے سعودی عرب کی سیکیورٹی اور عالمی معیشت کو خطرہ ہے جب کہ ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب تخریب کاروں کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب کے شہر بقیق میں تخریب کاروں کی جانب سے تیل کے کنوؤں اور پراسسنگ پلانٹ پر ڈرون حملے ک

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More