Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فواد چوہدری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر فریقین کو تحریری جواب جمع کرانے کے لئے مہلت

پروگرام میں بیٹھ کر مجھے گالی دی گئی، کیا ہماری کوئی عزت نہیں،وفاقی وزیر کے عدالت کے روبرو دلائل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر عدالت نے فریقین کو تحریری جواب جمع کرانے کے لئے وقت دیدیا اور سماعت 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔ فواد چوہدری نے دوران سماعت درخواست گزار پر اعتراض اٹھا دیا۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ایسے کیسز پر پروگرام کرنا تو غیرمناسب بات ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ میں درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل دینا چاہتا ہوں، پروگرام میں بیٹھ کر مجھے گالی دی گئی، کیا ہماری کوئی عزت نہیں۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دئیے کہ آپ پارلیمنٹ میں اس کے لئے کوئی فورم بنائیں۔ سمیع ابراہیم نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی وزیر ڈی جی ایف آئی اے کے سامنے کسی کو مکا مارے تو ایف آئی آر بھی نہیں ہوتی، یہ قانونی نکتہ ہے، یہ ہمیں بلیک میلر کہتے ہیں حالانکہ یہ خود کرپٹ ہیں۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ پارلیمنٹ کو اپنا احتساب خود کرنا چاہیے، عدالتوں میں نہیں لانا چاہیے، فواد چوہدری کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More