Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں پڑھی جانے والی حمد ’’وہی خدا ہے‘‘ عوام میں بے حد مقبول

کوک اسٹوڈیو انتظامیہ نے سیزن 12 کا آغاز عاطف اسلم کی حمد ’’وہی خدا ہے‘‘ سے کرنے کا فیصلہ کیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان معروف اور جانے پہچانے  گلوکار عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں پڑھی جانے والی حمد ’’وہی خدا ہے‘‘ سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہورہی ہے عاطف اسلم نے یہ حمد اپنے بیٹے احد کے نام کی ہے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 8 میں عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں گائی گئی قوالی ’’تاجدار حرم‘‘ کی طرح عاطف اسلم نے ایک بار پھر اپنی خوبصورت آواز میں پڑھی جانے والی حمد سے کوک اسٹوڈیو کے تمام گانوں کا ریکارڈ توڑنے والے ہیں۔  کوک اسٹوڈیو انتظامیہ نے سیزن 12 کا آغاز عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں پڑھی جانے والی حمد ’’وہی خدا ہے‘‘ سے کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کا یہ فیصلہ صحیح بھی ثابت ہوا ہے۔

عاطف اسلم نے حمد کی کچھ جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ ویڈیو کے ساتھ عاطف اسلم نےخدا کی حمد و ثنا بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’بے شک تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں۔‘‘

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More