Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکی ارکان کانگریس کا بھارتی سفیر کو خط، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پراظہارتشویش

غیرملکی میڈیا کومقبوضہ کشمیرکیوں نہیں جانے دیا جارہا،امریکی ارکان کانگریس

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی ارکان کانگریس نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پراظہارتشویش کرتے ہوئے بھارتی سفیر کو خط لکھ دیا ہے،خط میں کہا گیا ہے مقبوضہ کشمیرپرآرٹیکل 370 کا خاتمہ اورکرفیو کا نفاذ تشویشناک ہے۔

امریکی ارکان کانگریس ڈیوڈسیسی لائن، دیناٹائی ٹس،کریسی ہولاہان نے امریکہ میں تعینات  بھارتی سفیرکوخط لکھا ہے خط  میں  مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پراظہارتشویش کیا گیا ہے۔ ارکان نے کشمیرپرآرٹیکل 370 کا خاتمہ اورکرفیوکا نفاذ تشویشناک ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی میڈیا کومقبوضہ کشمیرکیوں نہیں جانے دیا جارہا،  5 اگست سے اب تک بچوں سمیت کتنے کشمیری گرفتارہوئے، کشمیری مظاہرین پرربڑکی گولیاں چلائے جانے کی اطلاعات ہیں، کئی کشمیری ربڑکی گولیوں سے بینائی کھو بیٹھے، بھارت ربڑکی گولیوں سے بچوں سمیت نابینا ہونے والوں کی تعداد بتا سکتا ہے، بھارت پرامن مظاہرین کے حقوق کیلیے کیا اقدامات کررہا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ کیا بھارت مقبوضہ وادی جانے والےغیرملکی میڈیا، امریکی ارکان کا خیرمقدم کرے گا، کیا اس وقت مقبوضہ کشمیرمیں کرفیونافذ ہے؟ کرفیوکا خاتمہ اورلوگوں کی آزادانہ نقل وحرکت کب بحال ہوگی، مقبوضہ کشمیرمیں موبائل فون سروس کب بحال ہوگی، کیا وادی میں مواصلاتی نظام مکمل طورپربحال ہوگیا، بھارت کشمیرمیں مواصلات کا نظام فوری بحال کرے، گرفتارافراد کوکس قانون کے تحت عدالت میں پیش کیا جائے گا؟

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت ارکان کانگریس سمیت غیرملکی میڈیا کومقبوضہ کشمیرتک رسائی دے، غیرملکی میڈیا اورارکان کانگریس کوکشمیرجانے دیں گے تو حقائق کا پتہ چلے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More