Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عمران صاحب اگر تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا تو بنی گالہ میں بھی لنگر خانہ کھول دیں ،مریم اورنگزیب

کنٹینر پر اخلاقیات اور سماجی اقدار کی تباہی اور وزیراعظم کے کُرسی پر بیٹھ کر کاروبار، روزگار اور معاشی تباہی سے عوام کو پتہ چل گیا ہے

لاہور (نیوزڈیسک) : مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب اگر تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا تو بنی گالہ میں بھی لنگر خانہ کھول دیں ـ اپنے بیا ن میں انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر اخلاقیات اور سماجی اقدار کی تباہی اور وزیراعظم کے کُرسی پر بیٹھ کر کاروبار، روزگار اور معاشی تباہی سے عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ روشن ترقی کرتے پاکستان اور نئے غریب اور مہنگے ترین پاکستان میں فرق صرف نواز شریف اور عمران صاحب کا ہے ـ آئی ایم ایف جانے سے لے کر، بجلی، گیس، پیٹرول، آٹا، چینی، پیاز، ٹماٹر اور روٹی سب مہنگی کرنے تک آپ نے جھوٹ بولا ـ آپ کی صلاحیت پشاور میٹرو سے عیاں اور نالائقی و نااہلی آٹے اور چینی کے بحران سے ثابت، شرم آنی چاہئیے ـنواز شریف اور شہباز شریف کے ترقی کرتے سی پیک، میٹرو، موٹر ویز والا 5.8 فیصد پہ ترقی کرتا روشن ملک سولہ ماہ میں لنگر خانہ بنا دیا ـانہوںنے کہا کہ تنخواہ میں گزارہ نہیں ہو رہا تو کیا اے ٹی ایمز نے پن نمبر بدل دیا ہے؟ ہر روز حالات کی بہتری کا جھوٹ بول کر عوام کی مشکلات کا مذاق اُڑاتے ہیں ـعمران صاحب آپ کے جھوٹ بولنے، نالائقی اور نااہلی کی کوئی حد نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More