Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کا جے ایف 17 تھنڈر طیارے سے میزائل کا کامیاب تجربہ

 

پاک فضائیہ نے دن اور رات میں ہدف کو نشانہ بنانے والے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر طیارے سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل دن اور رات میں اہداف کو ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملکی سطح پر تیار کردہ اس جدید میزائل کے کامیاب تجربے سے جے ایف-17 تھنڈر کو دن اور رات میں طویل فاصلے کے اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہو گئی ہے، اور اس جدید میزائل سے سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کو لیس کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کامیاب تجربہ پر ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا اور اس عظیم کامیابی پر پاک فضائیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاع میں ایک عظیم سنگِ میل کی حیثیت کاحامل یہ تجربہ قابلِ فخر پاکستانی سائنسدانوں اور انجیئنیرز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ایئرچیف مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اگر دشمن نے ہم پر جارحیت مسلط کی تو اس کا بھر پور جواب دیں گے۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More