Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اس مررالوژن نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ آپ بھی دیکھیں

لینوائے سے تعلق رکھنے والے  شان ریسچاؤر اور اُن کے بھائی جب ایک مقامی سٹور میں گئے تو انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اُن کی سٹور میں بنائی گئی ویڈیو باہر آنے تک وائرل ہو چکی ہوگی۔یہ سب اس مرر سیلفی ویڈیو کی بدولت ممکن ہوا جو دونوں  بھائیوں نے بوریت سے بچنے کے لیے بنائی تھی۔
شان کی وائرل ویڈیو آپٹیکل الوژن بن گئی جس سے دنیا بھر کے لوگوں کو سر کھجانے پر مجبور کر دیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا یا گیا ہے کہ شان شیشے میں خود کو دیکھ رہا ہے، کچھ دیر بعد کیمرہ زوم آؤٹ ہوتا ہے تو شان کا ایک اور عکس نظر آتا ہے جو اس کی طرف ہی دیکھ رہا ہوتا ہے۔ایسا ہی تیسری اور چوتھی بار بھی ہوتا ہے۔اس کے بعد کیمرہ مزید دور ہوتا ہے تو پتا چلتا ہے کہ شان  شیشے کے پاس نہیں بلکہ سٹور کے بیچ میں کھڑا ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر اکثر صارفین کا خیال ہے کہ یہ جڑاؤں بھائیوں نے بنائی ہے یا اس میں کسی جادو کا عمل دخل ہے۔

تاہم 2 2 سالہ شان نے اس کی تردید کی ہے۔شان نے بتایا  کہ اُن کا بڑا بھائی کرسٹین  فلم بنا رہا تھا اس لیے وہ فلم میں نہیں تھا اور اس کا کوئی جڑواں بھائی بھی نہیں ہے۔
شان نے ویڈیو کی وضاحت کرتےہوئے بتایا کہ اُن کے بھائی اصل میں شیشے میں ریکارڈنگ کر رہے تھے اور وہ اُن کے پیچھے موجود شیشے کی مخالف کھڑے تھے۔ ایسے میں عکس سے یہ تاثر ابھرا جیسے وہ اپنی بھائی کے سامنے یا اُنک ے ساتھ  کھڑے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More