Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ای سی سی اجلاس ، مہنگائی میں اضافے پر اظہار تشویش

اسلام آباد( رانا شہباز ،خصوصی رپورٹر) کابینہ کی اقتصادی کمیٹی نے طورخم جلال آباد شاہراہ پر اضافی کیرج وے کی تعمیر کے لیے 5 سو ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی۔ کمیٹی نے ادویات اور اشیائے خوراک کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا جبکہ پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کے پلانکی منظوری موخر کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔ ای سی سی نے افغانستان کی تعمیر نو کے لیے وزیراعظم کے پروگرام کے تحت طورخم جلال آباد شاہراہ پراضافی کیرج کی تعمیر کے لیے پچاس کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اس فیصلے سے نہ صرف دونوں ہمسایہ ملکوں کے عوام اور تاجربرادری کو فائدہ ہو گا بلکہ پ کستان اور افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔ اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کے بارے مین بحالی کمیٹی نے سٹیلز ملز کو ایک منافع بخش اور مسابقتی ادارہ بنانے کے لیے مختلف سفارشات پیش کیں۔ کمیٹی نے پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کے پلان کی منظوری موخر کردی ہے۔ اور وزار ت صنعت وپیداوارونجکاری کمیشن کو پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے پلان کے لیے تجاویز کا جائزہ لے کر سمری تیار کرکے ای سی سی کو بھجوانے کی ہدایت کی ہے تاکہ اس ضمن مین حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔ ایکسپریس ٹریبون کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ سٹیل ملز کو بحالی کے لیے 1.04 بلین ڈالر کی ضرورت ہے جسے حکومت اکیلے نہیں ادا کر سکتی جس کے لئے اسے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی ضرورت ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More