Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سوشل میڈیا کے متعلق 30 ہزا رشکایات

۔ ملازمین کی کمی کے با عث شکایات کے ازالہ میں وقت لگتا ہے ۔ ایف آئی اے کے سائبر ونگ میں جون کے بعد 406 نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام کااجلاس چیئرمین علی خان جدون کی صدارت میں ہوا ۔ممبران نے وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس پراپ ڈیٹ معلومات کی عدم دستیابی پر برہمی کااظہار کیا۔ چیئر مین پی ٹی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شکایات کے ازالہ کے لئے فیس بک تعاون کرتا ہے تاہم ٹویٹر کی جانب سے تعاون نہیں کیا جاتا ۔ڈی جی ایف آئی اے نے کہاکہ سائبر ونگ کو ہیومن ریسورس کی کمی کاسامنا ہے ، 114 اہلکار ونگ میں کام کررہے ہیں ۔ممبر قومی اسمبلی ناز بلوچ نے تجویز دی کہ خواتین کی شکایات کے لئے الگ کال سینٹر قائم ہونا چاہیے ۔ڈی جی ایف آئی اے نے کہاکہ ایف آئی اے میں 406 پوسٹوں میں 25 فیصد خواتین کو شامل کیا گیا ہے ۔ وفاقی سیکرٹری آئی ٹی نے کہاکہ وزارت سائبر سکیورٹی کے لئے قومی ڈیٹا بیس پر کام کررہی ہے ، تمام محکمے قومی ڈیٹا سنٹر سے منسلک کیے جائیں گے ۔سیکرٹری آئی ٹی نے کہاکہ 42 میں سے 26 وزارتیں ای آفس کے لیول ٹو پر ہیں۔ رواں سال کے آخر تک تمام وزارتوں کو ای آفس کے لیول ون پر لے آئیں گے ۔ این آئی ٹی بی حکام نے بتایا کہ آئندہ سال جون تک تمام وزارتوں کو لیول فور پر لے جائیں گے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More