Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسد عمر کا 8 ماہ کا دور وزارت ملکی معیشت کیلئے انتہا ئی کٹھن رہا

اسلام آباد(اظہر جتوئی) اسد عمر کا 8 ماہ کا دور وزارت ملکی معیشت کیلئے انتہا ئی کٹھن رہا،اس عرصہ میں غربت میں اضافہ اور مہنگائی نے چیخیں نکال دیں، ساڑھے 5 ارب ڈالر سے زائد کے غیر ملکی قرضے لئے گئے ،تاہم اسد عمر کے استعفیٰ کی ٹائمنگ پر کئی سوالات کھڑے ہوگئے ، ایمنسٹی سکیم التوا کا شکار ہوگئی۔آئی ایم ایف سے مذاکرات ،ایف اے ٹی ایف کے مطالبات ، نئے بجٹ کی تیاری سمیت اہم معاشی معاملات کسی چیلنج سے کم نہیں۔روزنامہ 92 کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق عوام کو سبز باغ دکھا نے کے بعد اقتدار میں آنے والی پاکستان تحریک انصاف کے سخت فیصلوں نے عوام کو مایوسی میں مبتلا کر دیا،اسد عمر کے وزارت خزانہ کے دوران 2 بجٹ دینے کے باوجود معیشت نہ سنبھل سکی،اب نئی ایمنسٹی سکیم پیش کرنے سے پہلے ہی انکی وزارت کی چھٹی ہوگئی،اسد عمر کے دور وزارت کے دوران روپے کی تنزلی بلند ترین سطح کو چھو گئی۔ تجارتی خسارہ میں 14 فیصد کمی ہوئی ہے اور تجارتی خسارہ 27 ارب 29 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر23 ارب 45 کروڑ ڈالر رہا ہے ۔ مختلف درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی کے نفاذ کی وجہ سے درآمدات میں کمی کا رجحان رہا اور جولائی 2018ء سے مارچ 2019ء کے دوران تجارتی خسارے میں 3 ارب 84 کروڑ ڈالر کی کمی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے ، درآمدات کا حجم 40 ارب 66 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 44 ارب 32 کروڑ ڈالر تھا۔ افراط زر اور غربت میں اضافہ سے عوام دشمن پالیسیاں بناکر عوام کو مزید قربانیوں کیلئے تیار رہنے کا کہا جاتا رہا جس سے بے یقینی اور مایوسی پھیلی اور معیشت تنزلی کا شکار ہوگئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More