Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

درآمدی ڈیوٹی صفر کرنے سے کپاس کی کاشت میں 20 فیصد کمی

اسلام آباد( اسلم لُڑکا ) وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں اور ابطے کے فقدان کے باعث ملک میں کپاس کی کاشت میں بیس فیصد کمی ہوئی ہے اور ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سالانہ ا ربوں روپے کی کپا باہر سے درآمد کرنی پڑ رہی ہے جس سے مقامی کسانوں کو فائدہ ملنے کے بجائے پیسہ بیرون ملک چلا جاتا ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ گزشتہ ایک سال کے دوران ایک ارب ڈالر کی کپاس باہر سے منگوائی گئی اس وقت امریکہ ،بھارت ، برازیل اور ترکمانستان سے کپاس منگوائی جاتی ہے جبکہ مقامی کاشٹکاروں نے تنگ آکر کپاس کی جگہ دوسری نقد آور فصلیں لگانا شروع کردی ہیں خاص طور پر کپاس والے علاقے میں کپاس کی کاشت میں بیس فصد کمی ہوئی ہے اور اس کی جگہ گنا اورمکی کی کاشت میں اضافہ ہوا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے کپاس کی درامد پر ڈیوٹی پانچ فیصد سے صرف کردی ہے۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کے اس فیصلے کے تحت اب تک کپاس کی 1.7 ملین گانٹھیں درآمد کی جا چکی ہیں جبکہ مقامی کپاس کو خریدنے والا کوئی نہیں ، متعلقہ وزارت کے حکام نے بتایا کہ ہم نے کپاس پر ڈیوٹی صفر کرنے کی مخالفت کی تھی کیونکہ اس سے مقامی کاشتکاروں کو نقصان پہنچ رہا ہے تاہم موجودہ حکومت فصلوں کی پیداوار کو بڑھانے اور کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقداما ت اٹھا رہی ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More