Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حملوں کے دوران عیسائیوں کو پناہ دینے والے امام مسجد کیلئے امریکی اعزاز

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی حکومت نے وسطی نائیجیریا میں حملوں کے دوران 262 عیسائیوں کو اپنے گھر اور مسجد میں پناہ دینے والے 83 سالہ امام کو اعزاز سے نوازا ہے۔امریکی نشریاتی ادارےʼسی این این کی رپورٹ کے مطابق امام ابوبکر عبداللہ سمیت سوڈان، عراق، برازیل اور قبرص کے 4 مذہبی رہنماؤں کو ʼبین الاقوامی مذہبی آزادی ایوارڈ 2019ʼ سے نوازا گیا، جو مذہبی آزادی کے علم برداروں کو دیا جاتا ہے۔ایوارڈ کے منتظمین نے ایک بیان میں کہا کہ ’امام ابوبکر نے مسلم چرواہوں کے حملوں سے بچنے والے سیکڑوں عیسائیوں کو پناہ دی تھی، جنہوں نے 23 جون 2018 کو برکن لادی کے 10 دیہاتوں میں عیسائی کسانوں کے خلاف حملوں کا آغاز کیا تھا‘۔بین الاقوامی مذہبی آزادی کے سفیر سیم براؤن بیک نے واشنگٹن میں منعقدہ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’جب حملہ آوروں نے عیسائی پڑوسیوں سے متعلق پوچھا تو انہوں نے انہیں ان کے حوالے کرنے سے انکار کردیا‘۔انہوں نے کہا کہ ’امام نے عیسائی پڑوسیوں کو پناہ دی، اپنی مسجد اور گھر میں 262 عیسائیوں کو ٹھہرایا اس کے بعد حملہ آوروں کے سامنے ڈٹ گئے اور ان سے عیسائیوں کی جان بخشنے کی درخواست کی، یہاں تک کہ ان کے بدلے اپنی جان لینے کی پیشکش کی‘۔سیم براؤن بیک نے کہا کہ ’ان کے اقدام سچی بہادری، بے غرضی اور

برادرانہ محبت کے گواہ ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More