Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چوہدری شوگر ملز کیس ،مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع

ملزمان سے تفتش کے دوران تمام سرمایہ کاری سے متعلق پوچھا گیا، مریم نواز اور یوسف عباس نے جواب نہیں دیا،تفتیشی افسر

لاہور: (ویب ڈیسک)لاہور کی احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کرتے وہئ ملزمان کو 25 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفتشی افسر نے مزید کہا کہ مریم نواز سے تفتش کے دوران تمام سرمایہ کاری سے متعلق پوچھا گیا، مریم نواز اور یوسف عباس نے جواب نہیں دیا، ہم نے سٹیٹ بنک سے تمام ریکارڈ مانگوا رکھا ہے، ریکارڈ ملتے ہی مریم نواز سے ریکارڈ کا آمنا سامنا کروانا ہے۔ نیب تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ عدالت 15 روزہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرے۔

مریم نواز نے نیب کی تفتشی رپورٹ کو مسترد کر دیا اور کہا نیب کی تفتشی ٹیم نے کرپشن سے متعلق اب تک ایک سوال بھی نہیں کیا، 42 دنوں کے دوران مجھے سے کوئی سوال نہیں کیا بلکہ ملکی سیاست کے حوالے سے میرے سے سوالات کیے جاتے ہیں، مجھ سے سوال کیا گیا کہ میرے داد نے پراپرٹی کا حصہ کیوں دیا، باپ دادا کی جائیداد سے حصہ اولاد کو ہی ملتا ہے اور ہمسایوں کو تو نہیں دیا جاتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More