Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جج ویڈیو سکینڈل کیس : نواز شریف کی متفرق درخواست قابل سماعت قرار

عدالت نے تحریری حکم میں نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ویڈیو سکینڈل کیس میں نواز شریف کی متفرق درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔

عدالت نے کہا نواز شریف نے اپیل کے دوران اضافی شواہد کا جائزہ لینے کی درخواست کی، جج ویڈیو اسکینڈل کے حوالے سے نواز شریف کی متفرق درخواست قابل سماعت  ہے۔

عدالت نے تحریری حکم میں نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے کہا کیس کی پیپر بکس کی تیاری ہو چکی، فریقین نے کاپیاں حاصل کرلیں، کیس مزید 2 ہفتے کے بعد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More