Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کینیڈا کا ترکی کو ہتھیاروں کی نئی فروخت روکنے کا اعلان

شام میں جنگ بندی کا اعلان نہیں کر سکتے ، امریکی پابندیوں سے پریشان نہیں ہیں،طیب اردوان

اوٹاوہ(ویب ڈیسک) کینیڈا نے ترکی کو ہتھیاروں کی نئی فروخت روکنے کا اعلان کر دیا، جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ شام میں جنگ بندی کا اعلان نہیں کر سکتے ، امریکی پابندیوں سے پریشان نہیں ہیں۔

شامی پناہ گزینوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے ترک کی شام میں پیش قدمی جاری ہے، ترکی کا دعویٰ ہے کہ کردوں کی جانب سے پناہ گزینوں کی واپسی میں شدید رکاوٹیں تھیں جنہیں دور کرنے کے لیے اس نے فوجی کارروائی کی ہے۔

ترکی کے صدر طیب اردوان نے امریکا کی جنگ بندی کی پیشکش اور کارروائی روکنے کےلیے دباؤ مسترد کردیا اور کہا کہ ترکی کوامریکی پابندیوں سے کوئی پریشانی نہیں، نا ہی شمالی شہر ’من بیج‘ میں شامی افواج کی موجودگی اس کے لیے نقصان دہ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More