Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ مزید2 مریض جاں بحق

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے ڈیڑھ سو سے زائد نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے راولپنڈی کے اسپتال میں ڈینگی سےمتاثرہ 2 مریض جاں بحق ہق گئے۔

رواں سال پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے ڈیڑھ سو سے زائد نئے مریض رپورٹ ہوئے جن میں راولپنڈی سے 86، اسلام آباد سے 70 اور لاہور کے 2مریض شامل ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں رواں برس 1700 افراد ڈینگی سے بیمار ہوئے، کراچی سمیت سندھ میں بھی ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہوا۔ اس سال اب تک بیمار افراد کی تعداد 2ہزار ہوگئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More