Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ویویو نے پہلی بار 32 میگا پکزل Pop-up کیمرہ سے مزین V15 سیریز پاکستان میں لانچ کر دی

ان اسمارٹ فونز میں شامل ہے پاک اپ کیمرا، الٹرا فل ویوو ڈسپلے، ان ڈسپلے فنگر پرنٹ اسکینگ اور طاقتور اے آئی ٹرپل کیمرہ

لاہور   ویوو نے آج لاہور میں ستاروں سے سجی ایک تقریب میں اپنا نئے اسمارٹ فون V15 اور V15 Proمتعارف کروا دیے۔ ویوو کی NEX سیریز کے بعد V15 سیریز میں پہلا اسمارٹ فون پیش کیا ہے جو 32 میگا پکزل پاپ اپ سیلفی کیمرہ سے مزین ہے۔اس کے  ساتھ ہی آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ یوں یہ دونوں مل کر ایک ایسا شاندار فل اسکرین اسمارٹ فون تشکیل دیتے ہیں جس میں موجود ذہین پرسنل اسسٹنٹ اپنے صارف اور اس کی ضروریات کو سمجھتا ہے۔

ویوو نے ایک بار پھر ان تازہ ترین اور کم قیمت اسمارٹ فونز جن میں ایسی ہائی اینڈ ٹیکنالوجیز کو شامل کیا ہے جو عموماً صرف پریمیئم اسمارٹ فونز میں استعمال کی جاتی ہیں،  کے ذریعے صارفین کے موبائل ایکسپیریئنس کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔

 

پاپ اپ سیلفی کیمرے کے علاوہ V15 سیریز میں کئی اعلیٰ ترین ٹیکنالوجیز شامل کی گئی ہیں۔جیسے AI Triple Camera  جو اسمارٹ فونز کے ذریعے پرو فوٹو گرافی کو ایک نئے لیول پر لے جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اسکرین کے اندر (اِن ڈسپلے) فنگر پرنٹ اسکینگ ٹیکنالوجی بھی ان اسمارٹ فونز میں دستیاب ہے۔

ویوو پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب Eric Kong کہتے ہیں کہ "جدت ہمارے بنیادی اقدار میں سے ایک ہے۔ موبائل فون میں پہلے پاپ اپ سیلفی کیمرا جو ہمیں مکمل bezel-less اور Ultra-FullView ڈسپلے مہیا کرتا ہے کے علاوہ ہم ہمیشہ دیگر بہترین فیچرز جیسے اعلیٰ کوالٹی کیمرے اور اسمارٹ AI سروسز جو موبائل ایکسپیریئنس کو ایک نئی جہت میں لے جاتے ہیں۔، شامل کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ V15 سیریز زندگی کے ہر شعبے کے صارفین تک اعلیٰ اور جدید مصنوعات پہچانے کے ہمارے عظم کی واضح مثال ہے۔
قیمت اور دستیابی

V15 سیریز کے پری آرڈرز پہلے ہی وصول کیے جارہے ہیں۔V15 Proایک نئے رنگ Topaz Blue میں دستیاب ہوگا   اور اس قیمت 64999 روپے ہوگی۔ یہ 16 مارچ سے مارکیٹ میں فروخت کے پیش کیا جائے گا۔ جبکہ V15 دو رنگوں Topaz Blue اور Glamour Red میں دستیاب ہوگا اور اس  کی قیمت 49,999 روپے  مقرر کی گئی ہے۔ یہ 20 مارچ سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More