Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن ممبرا ن تقرری ،شہباز کا وزیراعظم کے خط پر اعتراض

اسلام آباد (خالد محمود)الیکشن کمیشن کے نئے ممبران کی تقرری کیلئے وزیراعظم کے خط کے جواب کا ڈرافٹ مسلم لیگ ن نے مشاورت کے بعدا پوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بھجو دیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف خط کے جواب پر دستخط کرکے کل وزیراعظم کو ارسال کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے جواب میں وزیراعظم کے خط پر اعتراض اٹھا دیا۔ جواب میں اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ممبران الیکشن کے نام پہلے بھجوائے اور مشاورت بعد میں کی جا رہی ہے ۔ وزیراعظم ممران کے عمل کو آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق بنائیں۔ مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کا مشوارتی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہوا۔ اجلاس میں احسن اقبال ، ثناء اللہ ، مریم اورنگ زیب ، مرتضی جاوید عباسی ، رانا تنویر اورخواجہ سعد رفیق بھی اجلاس مین شریک ہوئے ۔ اجلاس مین الیکشن کمیشن ممبرانکی تقرری کے حوالے سے آئینی وقانونی مشاورت کی گئی مسلم لیگ(ن) کے مبران کے ناموں کے لیے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی مشاورت کرے گی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More