Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان ،ترکی اور ملائیشیا کا اسلاموفوبیا کے اثرات زائل کر نے کے لیے انگریزی چینل شروع کر نے کا فیصلہ

ہم تینوں ممالک ملکر ایک انگریزی چینل شروع کریں گے،وزیر اعظم عمران خان کا ٹوئیٹ

نیو یارک(ویب ڈیسک)پاکستان ،ترکی اور ملائیشیا نے اسلاموفوبیا کے اثرات زائل کر نے کے لیے انگریزی چینل شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے

وزیراعظم عمران خان، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے انگریزی چینل بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے اس حوالے سے تفصیلات بھی بتائی ہیں۔

عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے   ترک صدر اردگان اور وزیراعظم ملائشیا مہاتیر محمد سے ملاقات کی جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم تینوں ممالک ملکر ایک انگریزی چینل شروع کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ یہ چینل اسلاموفوبیا سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب ’’اسلام‘‘ کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے مختص ہوگا۔

عمران خان نے مزید لکھا کہ ایسی تمام غلط فہمیاں جو لوگوں کو مسلمانوں کیخلاف یکجا کرتی ہیں، کا ازالہ کیا جائےگا، توہین رسالت کے معاملے کا سیاق و سباق درست کیا جائے گا، ساتھ ہی اپنے لوگوں کیساتھ دنیا کی تاریخ، اسلام سے آگہی کیلئے فلمیں تیار کی جائیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More