Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکی دھمکی مسترد، ترکی اپنے فیصلے پر ڈٹ گیا، صدر اردوان نے اعلان کردیا

انقرہ..  ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے امریکا کی طرف سے روسی فضائی دفاعی نظام ‘ایس 400′ کی خریداری کی کوششوں پر دھمکی اور دبائو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انقرہ روس سے فضائی دفاعی نظام’ایس 400’ کی خریداری کے فیصلے سےپیچھےنہیں ہٹے گا۔ اس کے بعد اگلے مرحلے میں‌ترکی روس سے ‘ایس 500’ دفاعی نظام خریدنے پر بھی غور کرے گا۔

دنیا نیوز کے مطابق امریکہ کے اس دھمکی آمیز بیان کے جواب میں ترک صدر جب طیب ایردوآن نےکہا کہ امریکا ترکی کو تجارتی اقدامات کےذریعے سبق نہ پڑھائے۔ ترکی کے اپنے تیار کردہ تجارتی اور دفاعی منصوبے ہیں۔شام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ شمالی شام میں سیف زون کے قیام کی نگرانی کسی دوسرے ملک کو دینے کی تجویز قبول نہیں کی جائے گی۔

خیال رہے کہ امریکا نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روس سے اس کا تیار کردہ ایس 400 دفاعی نظام خرید کیا تو واشنگٹن انقرہ کے ساتھ ایف 35 طیاروں کی تیاری کا معاہدہ منسوخ کردے گا۔ امریکا کا کہنا ہے کہ روس کا ایس 400 دفاعی نظام نیٹو کے رکن ممالک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More